پاکستانفیچرڈ پوسٹ

چیئرمین تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 458 کینال زمین کس کے نام پر رشوت میں لی؟ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

عمران خان نے 458 کنال اراضی اہلیہ کے نام پر لی،200 سے زائد کنال فرح کے نام پر لی گئی ، میرٹ پر کارروائی ہوگی

چیئرمین تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 458 کینال زمین کس کے نام پر رشوت میں لی؟ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ و مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سربراہ تحریک انصاف عمرا ن خان نے کہا کہ ہمیں ہراساں کیاجارہاہے، دیوار سے لگانا بند نہ کیاگیا تو سب کچھ قوم کوبتاوں گا ، عمران خان بتائیں کہ کیا انہیں کوٹ لکھپت یا اڈیالہ میں بند کر دیا گیا؟، کیا عمران خان کا ایسی اتار دیا گیا ؟، پنکھا بند کر دیا گیا؟ یا ادویات بند کر دی گئیں؟،عمران خان سب کچھ اپنے مخالفین کے ساتھ 3 سال تک کرتے رہے ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کیا پوچھ گچھ سے پریشان ہو رہے ہیں، ابھی تو صرف سوالات پوچھے جا رہے ہیں، اراضی سکینڈل میں 5 ارب روپے کا غبن کیا گیا،اراضی سکینڈل میں اقرار نامہ، رجسٹری سب موجود ہے،اچھا ہے وہ قوم کوبتائیں کہ 2014 کے دھرنے کیوں دیئے تھے؟،پنجاب سے اکٹھی ہونے والی رقم وزیراعلی ہاس جاتی تھی یا بنی گالہ؟، عمران خان بتائیں وہ 15 کلو ہیروئن کس کی ہے؟،اگر ہیروئن میری ثابت ہو جائے تو مجھے کڑی سزا دی جائے، عدلیہ سے اپیل کرتا ہوں میرے کیس کا سوموٹو لیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.