پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سولر پینل لینے کا الزام، وزیراعظم میاں شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے خلاف ایسا قدم اٹھا لیا کہ کھلبلی مچ کر رہ گئی

وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹے سلمان شہباز نے عمران اسماعیل کو سولر پینلز خریدنے کے الزام پر قانونی نوٹس بھیجوا دیاہے

سولر پینل لینے کا الزام، وزیراعظم میاں شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز نے سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے خلاف ایسا قدم اٹھا لیا کہ کھلبلی مچ کر رہ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے سولر پینلز خریدنے کے حوالے سے لگائے گئے الزام پر شریف گروپ آف کمپنیز نے بیان جاری کر دیاہے ۔شریف گروپ آف کمپنیز کا کہنا ہے کہ عمران اسماعیل کا وزیر اعظم کے بیٹے سلیمان شہباز پر الزام لغو اور بے بنیاد ہے، سابق گورنر سندھ نے شہباز شریف کے بیٹے سے معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سلیمان شہباز کا سولر پینلز کا کوئی کاروبار نہیں۔ ان کی کسی کمپنی کا بھی سولر پینلز کی درآمد یا ایسے کسی کاروبار سے کوئی واسطہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عمران اسماعیل نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کی کمپنی سے سرکاری عمارتوں کیلئے سولر پینلز خریدے جائیں گے۔ ترجمان شریف گروپ آف کمپنیز نے کہا ہے کہ بے بنیاد الزامات پی ٹی آئی کی پروپیگنڈا ٹیم کی گھناونی مہم کا حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.