پاکستان

پنجاب میں نمبر گیم تبدیل، مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی ارکان کا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب اسمبلی میں حکومتی جماعت ن لیگ کے پاس اتحادیوں کا ووٹ ڈال کر 177 جبکہ پی ٹی آئی کے پاس 173 نشستیں ہو گئی ہیں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب کی مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے بعد پنجاب میں نمبر گیم تبدیل ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اقلیتی نشستوں پر حبکوک رفیق بابو اور سیموئیل یعقوب کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر بتول زین، سائرہ رضا اور فوزیہ عباس نسیم کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں حکومتی جماعت (ن)لیگ کے پاس 166 سیٹیں ہیں جب کہ پیپلز پارٹی کے7، تین آزاد اور ایک راہ حق پارٹی کا ووٹ بھی (ن) لیگ کے پاس ہے، اس طرح (ن)لیگ کے حکومتی اتحادکے ووٹوں کی تعداد 177 بنتی ہے۔ 2018کے الیکشن میں پی ٹی آئی کوپنجاب اسمبلی میں183 نشستیں ملی تھیں لیکن 25 منحرف ارکان کے ڈی سیٹ ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی نشستیں 158 رہ گئیں۔ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے158 اور (ق)لیگ کے 10 ارکان ملا کر اپوزیشن کے 168 ارکان بنتے ہیں تاہم اب پی ٹی آئی کو 5 مخصوص نشستیں مل جانے کے بعد اپوزیشن اتحادکی تعداد173بنتی ہے یعنی مخصوص نشستوں کے بعد بھی حکومتی اتحاد کو اپوزیشن پر 4 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.