پاکستان

روشن گھرانہ اسکیم 17 جولائی تک معطل کردی گئی

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ نئے ترقیاتی منصوبے کا اعلان نہیں کیا جا سکتا،

الیکشن کمیشن نےروشن گھرانہ اسکیم 17 جولائی تک معطل کردی، ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پروزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکےوکیل خالد اسحاق نے کمیشن کےسامنے پیش ہوکرتحریری جواب جمع کرا دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے وکیل خالد اسحاق کا کہنا ہے کہ گیپکو میں کوئی الیکشن نہیں ہو رہا، روشن گھرانہ پروگرام صرف ان حلقوں کے لیے نہیں جہاں ضمنی الیکشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 90 لاکھ صارفین کو اس کا فائدہ ہوگا، پروگرام منظور شدہ بجٹ میں شامل ہے، ہمارا مقصد اس وقت ووٹرز کو اپنی جانب کرنا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر 15 جولائی کو پیٹرول کی قیمت کم کرتے ہیں تو کیا یہ بھی سیاسی ہو گا ؟

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ نئے ترقیاتی منصوبے کا اعلان نہیں کیا جا سکتا، وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ پروگرام بجٹ میں رکھا تو پھر الگ پریس کانفرنس کیوں کی ؟ الیکشن کمیشن نے کہا کہ حکومت پنجاب کو واضح کریں کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی، ضمنی الیکشن کے بعد بے شک پروگرام شروع کر لیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اس پروگرام کے تحت صوبے کے غریب طبقے کو سو یونٹ بجلی مفت دینے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.