پاکستان
عمران خان بذریعہ ویڈیو لنک عدالت میں پیش
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت ہوئی
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لیگی رہنما خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس میں ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں خواجہ آصف کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت میں عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوئے، خواجہ آصف کے وکلاء نے جرح کی۔