پاکستان

وزیراعظم ہاؤس کے متعلق بڑا فیصلہ آگیا

وزیراعظم ہاؤس اوروزیراعظم آفس کوشمسی توانائی پرمنتقل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے

ملک میں جاری توانائی بحران پرقابوپانے کےاقدامات کا آغازکرتےہوئےوزیراعظم ہاؤس اوروزیراعظم آفس کوشمسی توانائی پرمنتقل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرِصدارت انرجی ٹاسک فورس کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملک میں شمسی توانائی کے منصوبےشروع کرنےکےحوالےسےاقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قومی سولرانرجی پالیسی کا اعلان یکم اگست کوکیا جائےگا تاہم پالیسی کا نفاذ مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری سےمشروط ہوگا۔

شہبازشریف کی زیرصدارت ہونےوالےاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیرِاعظم ہاؤس اوروزیرِاعظم آفس کوایک ماہ کےاندرشمسی توانائی پر منتقل کردیا جائےگا۔ اس موقع پروزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کوسستی اورماحول دوست بجلی کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، حکومت کی کوشش ہےکہ ملک کو توانائی کےشعبےمیں خودکفیل بنائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.