پاکستان

حکومت کے عوام کو بجلی کے جھٹکے جاری

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی

حکومت کے عوام کو بجلی کے جھٹکے جاری،رپورٹ کے مطابق نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 90 پیسے اضافے کی منظوری دیدی۔ نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مئی کے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے مں کہا گیا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے 7 روپے 96 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی تھی، اتھارٹی نے 27 جون 2022 کو  فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) پر عوامی سماعت کی تھی۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق اپریل کا ایف سی اے صارفین سے 3 روپے 99 پیسے چارج کیا گیا تھا جبکہ مئی کا فیول چارجزایڈجسٹمنٹ اپریل کی نسبت 3 روپے 91 پیسے ہے جو جولائی میں زیادہ چارج ہو گا۔ اعلامیے میں بتایا گیا کہ ایف سی اے کا اطلاق کے الیکٹرک اورلائف لائن صارفین کے علاوہ ڈسکوزکے تمام صارفین پرہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.