پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عید الاضحی کے پیش نظر سکیورٹی ادارے کیا پلان تیار کر رہے ہیں؟ تیاریاں کن مراحل میں داخل ہو چکی ہیں؟ سب کچھ سامنے آنے کے بعد عوام نے سکھ کا سانس لے لیا

چاند رات اور عیدالاضحی کے موقع پرنمازِ عید اجتماعات اور قبرستانوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے مربوط سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے

عید الاضحی کے پیش نظر سکیورٹی ادارے کیا پلان تیار کر رہے ہیں؟ تیاریاں کن مراحل میں داخل ہو چکی ہیں؟ سب کچھ سامنے آنے کے بعد عوام نے سکھ کا سانس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کیپٹن(ر)محمد سہیل چودھری نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور پولیس کے 07 ایس پیز،35ڈی ایس پیز، 83ایس ایچ اوز سمیت 08ہزارسے زائدپولیس جوان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔چاند رات اورعیدالاضحی پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑبازی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔شہرکے داخلی وخارجی راستوں پرسیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی جبکہ گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور اشخاص کی سخت چیکنگ یقینی بنائی جائے گی۔شہر بھر کی4893 مساجد کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔کیٹیگری اے میں 146،بی میں 713جبکہ کیٹیگری سی میں 4034مساجد شامل ہیں۔ 187کھلے مقامات پر نمازیوں کی سیکیورٹی کیلئے1500 کے قریب پولیس جوان ڈیوٹی پرمامور ہونگے۔نمازیوں کو 3 درجاتی حفاظتی حصار پر مبنی سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔مساجد،امام بارگاہوں، عبادت گاہوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات ہونگے۔چیکنگ کیلئے میٹل ڈیٹیکٹرزاور واک تھرو گیٹس کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.