پاکستانفیچرڈ پوسٹ

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی بہو اور بیٹے جنید صفدر کی دلہن عائشہ سیف پر کس بات پر تنقید ہو رہی ہے؟ ایسا سچ سامنے آگیا کہ سب جان کر پریشان ہو گئے

مریم نواز کی بہو کا 19 لاکھ کا بیگ اور 2 لاکھ سے زائد مالیت کی ہیلز غریبوں کے دکھوں پر قہقہے لگانے کے مترادف ہے

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی بہو اور بیٹے جنید صفدر کی دلہن عائشہ سیف پر کس بات پر تنقید ہو رہی ہے؟ ایسا سچ سامنے آگیا کہ سب جان کر پریشان ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی بہو عائشہ سیف انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تنقید کی زد میں ہیں۔ گزشتہ دنوں مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے لندن کی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ محمد جنید صفدر کی جانب سے انسٹا گرام اور سوشل میڈیا پر شیئر کی گی تصاویر وائرل ہو گئیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنید صفدر ہاتھ میں قانون کی ڈگری تھامے کھڑے ہیں اور اس دوران ان کے ہمراہ ان کے نانا، مسلم لیگ ن کے بانی میاں محمد نواز شریف اور اہلیہ عائشہ سیف بھی موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ان تصویروں پر جہاں جنید صفدر کو لا میں گریجویشن مکمل کرنے پر مبارک باد دی گئی ہے وہیں ان کی اہلیہ کے مہنگے بیگ اور مہنگی سینڈلز پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔ انٹرنیٹ صارفین کا مریم نواز کی بہو کی مہنگی ترین سینڈلز اور بیگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت اس وقت کمزور ترین دور سے گزر رہی ہے، ایسے میں مریم نواز کی بہو کا 19 لاکھ کا بیگ اور 2 لاکھ سے زائد مالیت کی ہیلز غریبوں کے دکھوں پر قہقہے لگانے کے مترادف ہے۔ دوسری جانب تصویروں کے مطابق عائشہ سیف سادہ سی نظر آ رہی ہیں مگر ان کے بیگ اور جوتے نہایت مہنگے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.