تحفظات دور،فاروق ستارپھرایم کیو ایم کوپیارے ہوگئے
کراچی اور حیدرآباد میں فاروق ستار کے تنظیمی عہدے داران کو ایڈجسٹ کیا جائے گاجب کہ عید کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار کی پارٹی میں واپسی کا اعلان متوقع ہے
تحفظات دور،فاروق ستارپھرایم کیو ایم کوپیارے ہوگئے، ایم کیوایم بحالی تنظیمی کمیٹی کےسربراہ فاروق ستاراورایم کیوایم پاکستان کےدرمیان معاملات طےپاگئے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے فاروق ستارکےتمام تحفظات دورکردیے ہیں جب کہ تنظیمی عہدےداروں اورآزاد بلدیاتی امیدواروں کی ایڈجسٹمنٹ کا فارمولا بھی طے پاگیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ کراچی اور حیدرآباد میں فاروق ستار کے تنظیمی عہدے داران کو ایڈجسٹ کیا جائے گاجب کہ عید کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار کی پارٹی میں واپسی کا اعلان متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق عیدکے بعد پی آئی بی اسٹیڈیم میں جنرل ورکرز اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے جس میں فاروق ستار اپنی ایم کیو ایم میں واپسی کا اعلان کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ فاروق ستار کی جانب سے این اے 245 سےدستبرداری اوربلدیاتی امیدواروں کے حوالے سےاعلان متوقع ہے۔