پاکستان

جاپانی سابق وزیراعظم پرقاتلانہ حملہ،شہبازشریف کا اظہارافسوس

وزیرِ اعظم شہبازشریف نے جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو ایبے پر قاتلہ حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے

وزیرِاعظم شہبازشریف نےجاپان کےسابق وزیرِاعظم شنزوایبے پرقاتلہ حملے پرافسوس کا اظہارکیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جاپان کے سابق وزیرِ اعظم پر حملے کی خبر سن کر گہرا صدمہ ہوا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو ایبے کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ہماری نیک خواہشات شنزو ایبے کے اہلِ خانہ اور جاپانی عوام کے ساتھ ہیں۔ واضح رہے کہ جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو ایبے کو خطاب کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ شنزو ایبے کو 2 گولیاں لگیں، ان کی حالت خطرے سے باہر نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.