پاکستان

بلوچستان:سیلابی ریلوں سےہلاکتوں کی تعداد49 ہوگئی

مختلف واقعات میں اب تک 49 افراد جاں بحق ہوئےہیں جن میں خواتین اوربچےبھی شامل ہیں

بلوچستان میں بارشوں اورسیلابی ریلوں سمیت مختلف واقعات میں اب تک 49 افراد جاں بحق ہوئےہیں جن میں خواتین اوربچےبھی شامل ہیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت فرح عظیم شاہ کےمطابق بارشوں اورسیلابی ریلوں سےصوبےبھرمیں 353 گھروں کونقصان پہنچا، متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان اورخوراک تقسیم کی جا رہی ہےجبکہ متاثرہ اضلاع میں ریلیف اورریسکیو آپریشن جاری ہے۔ فرح عظیم شاہ کےمطابق بارشوں سےکوئٹہ،لسبیلہ،سبی،ہرنائی، دکی،کوہلو،بارکھان،ژوب اورڈیرہ بگٹی زیادہ متاثرہوئےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.