پاکستان

ڈینگی مہم:وزیراعلیٰ پنجاب نےبڑا حکم جاری کردیا

وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکی جانب سے انسدادِ ڈینگی مہم سے متعلق اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکی جانب سے انسدادِ ڈینگی مہم سے متعلق اہم ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیرصدارت انسدادِ ڈینگی مہم سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں حمزہ شہباز نے انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے متعلقہ محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، اس دوران  ڈینگی کنٹرول مہم کی مانیٹرنگ کے لیے یوسی سطح پر کمیٹیاں بنانے کی ہدایت جاری کی گئی۔

حمزہ شہبازنےپنجاب کےہرضلع میں ہیلتھ افسران کوبھی مہم کی مانیٹرنگ کےلیےفیلڈ وزٹ کرنےکا حکم دیا۔ حمزہ شہبازکی جانب سےڈی سیز،ضلعی ہیلتھ افسران اورمتعلقہ حکام کی مانیٹرنگ کا بھی حکم دیا گیا۔ حمزہ شہبازنےہدایات جاری کرتےہوئےکہا کہ انسدادِ ڈینگی کےلیے فیلڈ سرگرمیوں کا تمام ڈیٹا اپ ڈیٹ اورمستند ہونا چاہیے،انسدادِ ڈینگی مہم میں خامیوں کوفوری طورپردورکیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.