پاکستان
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ کی چھلانگ
عالمی صرافہ بازار میں سونےکی قیمت 2 ڈالرکم ہوکر 1742 ڈالرفی اونس ہوگئی ہے
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ کی چھلانگ، ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں آج 200 روپےکا اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازارجیولرزایسوسی ایشن کےمطابق 200 روپےاضافے کےبعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 42 ہزار 200 روپےہوگئی ہے۔ اس کےعلاوہ 10 گرام سونےکا بھاؤ 172 روپےبڑھ کر ایک لاکھ 21 ہزار 914 روپےہےجبکہ عالمی صرافہ بازار میں سونےکی قیمت 2 ڈالرکم ہوکر 1742 ڈالرفی اونس ہوگئی ہے۔