پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاکستان میں جب بجلی چلی جاتی ہے تو موبائل ٹیلیفونز کے سنگلز اور انٹرنیٹ بھی کیوں غائب ہو جاتے ہیں؟ ٹیکنیکی معاملات سامنے آنے پر سب حیران ہو گئے

پاکستان میں کام کرنے والی موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے طویل دورانیے کی وجہ سے مشکلات کی نشاندہی کی گئی ہے

پاکستان میں جب بجلی چلی جاتی ہے تو موبائل ٹیلیفونز کے سنگلز اور انٹرنیٹ بھی کیوں غائب ہو جاتے ہیں؟ ٹیکنیکی معاملات سامنے آنے پر سب حیران ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں موبائل فون کمپنیوں کے صارفین کی جانب سے گذشتہ کچھ ہفتوں سے ملک میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے ساتھ انٹرنیٹ سروسز میں تعطل کی شکایات تواتر سے سامنے آ رہی ہیں۔ پاکستان میں چار موبائل فون کمپنیاں اس وقت کام کر رہی ہیں جو اپنے صارفین کو کال اور انٹرنیٹ سروسز فراہم کرتی ہیں۔ ان کمپنیوں کی جانب سے اپنی فون کال اور انٹرنیٹ کے سگنل کے لیے نصب کیے گئے ٹاورز میں بجلی جانے کی صورت میں بیک اپ انتظامات کیے جاتے تھے جن میں جنریٹرز، سولر پینلز اور بیٹریاں شامل ہیں تاکہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی صورت میں صارفین کو کال اور انٹرنیٹ کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاہم اب اس سلسلے میں شکایات سامنے آئی ہیں کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے ساتھ یہ موبائل فون ٹاورز بھی بند ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے صارفین متاثر ہوتے ہیں۔

پاکستان میں کام کرنے والی موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے طویل دورانیے کی وجہ سے مشکلات کی نشاندہی کی گئی ہے اور پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کو بھی اس سلسلے میں آگاہ کیا گیا ہے کہ اتھارٹی اس سلسلے میں کمپنیوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے لائسسنگ کے قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کا جائزہ لے تاہم اتھارٹی کی جانب سے کمپنیوں کو لکھے گئے خط میں ان کی جانب سے دی جانے والی مالی مشکلات جیسی وجوہات کو مسترد کیا گیا ہے۔ ٹیلی کام شعبے کے ماہر پرویز افتخار نے بتایا کہ جب کسی موبائل فون کمپنی کو ملک میں کام کرنے کی اجازت دی جاتی ہے تو اسے ایک لائسنس جاری کیا جاتا ہے اور اس کمپنی کا حکومت کے ساتھ سروس لیول معاہدہ ہوتا ہے جس میں اس بابت تفصیلات طے کی جاتی ہیں کہ کمپنی سروس کیسے فراہم کرے گی۔ انھوں نے کہا جب ان کمپنیوں کی جانب سے معاہدے کیے گئے تھے تو اس وقت ملک میں لوڈ شیڈنگ اتنی زیادہ نہیں تھی اور اس پر کسی نے توجہ نہیں دی کہ طویل دورانیے کے لیے بجلی کی بندش کی صورت میں کیا انتظامات کرنا ضروری ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.