پاکستانفیچرڈ پوسٹ

رانا ثناء اللہ خان پر ہیروئن کا کیس غلط بنایا گیا اور یہ کیس ہم نے نہیں بلکہ؟ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ایسا اعتراف کر لیا کہ سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

بنی گالہ کا تو اس کیس سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے' یہ رانا ثنا اللہ سے پوچھیں، وہ کھلی باتیں اسمبلی میں کرتے رہے ہیں: فواد چوہدری

رانا ثناء اللہ خان پر ہیروئن کا کیس غلط بنایا گیا اور یہ کیس ہم نے نہیں بلکہ؟ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء ایسا اعتراف کر لیا کہ سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کے خلاف ہیروئن برآمدگی کا کیس تحریک انصاف نے نہیں بنایا۔ رانا ثنا اللہ کے خلاف کیس بنانے کے لیے بنی گالہ سے ہیروئن جانے سے متعلق سوال پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بنی گالہ کا تو اس کیس سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے۔ فواد چوہدری نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ رانا ثنا اللہ سے پوچھیں، وہ کھلی باتیں اسمبلی میں کرتے رہے ہیں۔ ایک اور سوال پوچھا گیا کہ آپ کو آفریدی صاحب (شہریار آفریدی)سابق وزیر مملکت برائے انسداد منشیات، یاد نہیں آئے جنہوں نے پریس کانفرنس اور قومی اسمبلی میں بھی حلف اٹھایا، جس پر فواد چوہدری نے جواب دیا کہ شہریارآفریدی نے غلط کیا تھا۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا جب یہ کیس اس وقت کابینہ میں آیا تو میں نے تو اس وقت بھی متعلقہ لوگوں سے یہی کہا تھا کہ یہ کیس غلط ہے جس پر وہ اجلاس چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.