پاکستان
ملک بھرمیں مون سون ہوائیں شدت کےساتھ داخل
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آج سے 12 جولائی کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے
ملک بھر میں آج سے مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ داخل ہو رہی ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آج سے 12 جولائی کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اور کل اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے جبکہ گوجرانوالہ، سرگودھا، ساہیوال، فیصل آباد اور لاہور ڈویژن میں بارش متوقع ہے۔