پاکستان

پنجاب میں حکومت سازی؛چوہدری شجاعت نےواضح کردیا

مسلم لیگ ق کےسربراہ کا کہنا ہےکہ پنجاب میں حکومت سازی کا 17 جولائی کےبعد پتہ چلےگا۔

مسلم لیگ ق کےسربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکومت سازی کا 17 جولائی کے بعد پتہ چلےگا۔ ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین نےکہا کہ 17 جولائی کوپنجاب میں صاف شفاف ضمنی الیکشن ہونا چاہئے۔ انہوں نےکہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کودیوارکےساتھ کون لگا رہا ہے؟سیاستدان صرف انسانیت کی بات کریں۔ پرویزالہٰی سےاختلافات کے حوالے سے چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ کیا آج تک میں نےپرویزالہٰی یا انہوں نے میرے خلاف کوئی بیان دیا؟

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نےپاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کوڈی سیٹ کیا تھا۔ ڈی سیٹ ہونیوالوں میں 5 ارکان کا تعلق علیم خان گروپ سے ہے، 4 ارکان کا تعلق اسد کھوکھرگروپ، جبکہ 16 ارکان کا تعلق ترین خان گروپ سے ہے۔ الیکشن کمیشن یہ بھی کہا تھا کہ پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پرضمنی انتخاب 17 جولائی کوہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.