پاکستان

ن لیگ کا سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کیخلاف انکوائری کا اعلان

رانا مشہود کا کہنا تھا سابق چیئرمین نیب کےخلاف جنسی ہراسانی اوربلیک میلنگ کےمعاملات کی مکمل انکوائری کی جائےگی،

مسلم لیگ ن نے جنسی ہراسانی اور بلیک میل ہو کر پی ٹی آئی کے کیسز بند کرنے کا الزام لگا کر سابق چیئرمین نیب اور سربراہ لاپتا افراد کمیشن جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف انکوائری کا اعلان کر دیا۔ رہنما مسلم لیگ ن رانا مشہود نے کہا کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔

رانا مشہود کا کہنا تھا سابق چیئرمین نیب کےخلاف جنسی ہراسانی اوربلیک میلنگ کےمعاملات کی مکمل انکوائری کی جائےگی، ایسا شخص کسی عہدے پر رہنے کے قابل نہیں ہے۔ یاد رہے کہ طیبہ گل نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال اور ڈی جی نیب شہزاد سلیم پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے جبکہ ڈی جی نیب شہزاد سلیم نے طبیہ گل کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.