پاکستانفیچرڈ پوسٹ

وفاقی حکومت نے اخراجات کم کرنے کے لئے ایسا منصوبہ بنا لیا کہ وزارتوں کے مزے لینے والوں کی نیندیں اڑ جائیں گی، قومی سیاست میں ہلچل مچا دینے والی خبر

مسلم لیگ ن کی موجودہ حکومت نے وفاقی وزراء کی گاڑیوں کے پٹرول اخراجات میں 40 فیصد کمی لانے کا فیصلہ کر لیاہے

وفاقی حکومت نے اخراجات کم کرنے کے لئے ایسا منصوبہ بنا لیا کہ وزارتوں کے مزے لینے والوں کی نیندیں اڑ جائیں گی، قومی سیاست میں ہلچل مچا دینے والی خبرآگئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ اراکین کی سکیورٹی گاڑیوں کے اخراجات میں بھی 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیاہے اس کے علاوہ سرکاری افسران کے پیٹرول اخراجات میں 30 فیصد کمی لائی جارہی ہے ۔کفایت شعاری اقدامات کے تحت دفاتر کیلئے فرنیچر، ایئر کنڈیشنز اور فریج کی خریداری پر پابندی عائد ہو گی ،سرکاری لنچ ، ڈنر اور ہائی ٹی کی بھی اجازت نہیں ہو گی تاہم غیر ملکی مہمانوں کی تواضع کیلئے اخراجات کیے جا سکیں گے ۔ بجلی اور گیس کے استعمال میں10 فیصد کمی لانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ سرکاری محکموں پر نئی گاڑیاں خریدنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیاہے لیکن ایمبولینس اور تعلیمی اداروں کیلئے بسیں خریدنے کی اجازت ہو گی ، ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ کسی بھی نئی بھرتیوں کی اجازت نہیں ہو گی ،سرکاری خرچ پر افسران کے بیرون ملک علاج پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.