پاکستان

اینکر پرسن سمیع ابراہیم پر خواجہ سراء بھیس میں نامعلوم افراد کا حملہ، بال بال بچ گئے

سینئر صحافی ایاز امیر پر بھی نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا'ایاز امیر کے دفتر سے نکلے تو ایبٹ روڈ پر نامعلوم افراد نے روکا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا

معروف اینکر پرسن سمیع ابراہیم پر خواجہ سراء کے بھیس میں نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس میں وہ بال بال بچ گئے ہیں ایک شخص کے ویڈیو بنانے پر حملہ آور فرارہو گئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سمیع ابراہیم پر حملہ اسلام آباد کے علاقے میلوڈی میں ان کے آفس کے سامنے کیاگیا، ایک خواجہ سرا نے سمیع ابراہیم سے پیسے مانگے وہ دینے لگے تو خواجہ سراء نے حملہ کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس دوران ایک اور شخص آیا اور ویڈیو بنانے لگا بعد ازاں سبز رنگ کی گاڑی میں حملہ آور فرار ہوگئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات لاہور میں سینئر صحافی ایاز امیر پر بھی نامعلوم افراد نے حملہ کیا تھا۔ ایاز امیر نجی ٹی وی کے دفتر سے نکلے تو ایبٹ روڈ پر نامعلوم افراد نے روکا اور انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ حملہ آوروں نے تشدد کر کے ایاز امیر سے موبائل فون اور پرس بھی چھین لیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.