پاکستان

عید الاضحیٰ:صدراوروزیراعظم کی مبارکباد

ڈاکٹرعارف علوی اورشہبازشریف نےعید الاضحیٰ کےموقعہ پرقوم اورعالم اسلام کو مبارکباد پیش کی

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نےعید الاضحیٰ کے موقعے پر قوم اورعالم اسلام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ صدرمملکت نے کہا کہ وطن عزیز معاشی لحاظ سے مشکلات سے دوچار ہے، کوئی بھی قوم ایثار اور قربانی کے جذبے کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر مشکلات کے شکار بھائیوں بہنوں کی مدد کی جائے۔

وزیر اعظم نے متعلقہ اداروں کو خبردارکرتے ہوئےکہا کہ آلائشوں کوبروقت ٹھکانے لگایا جائے اوراس حوالے سے متعلقہ ادارے مستعدی سے اپنے فرائض انجام دیں۔ کورونا وبا کے پیش نظرانہوں نےعوام سے اپیل کی کہ عوام کورونا وبا کے پیش نظراحتیاطی تدابیرپرعمل کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.