پاکستان

موسلا دھار بارش، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ، تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ

اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے: محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں ہدایت

کراچی میں موسلادھار بارش کے بعد محکمہ صحت سندھ نے شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور تمام عملے کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسپتالوں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں اور چھٹیوں پر گئے عملے کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ خیال رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز بارش ہوئی جس سے شہر کے کئی علاقے ڈوب گئے جبکہ کرنٹ لگنے کے واقعات میں تین افراد جان سے گئے اور شہر کا بیشتر حصہ کئی گھنٹوں سے بجلی سے بھی محروم ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.