پاکستانفیچرڈ پوسٹ

بلوچستان میں مون سون بارشوں سے کتنے افراد موت کے منہ میں گئے، کتنے افراد زخمی ہوئے؟ کتنا نقصان ہوا؟ پی ڈی ایم کی رپورٹ میں چونکا کر رکھ دیا

مختلف واقعات میں 62 اموات ہوئیں اور 48 افراد زخمی ہوئے جب کہ مرنے والوں میں 17 مرد، 23 خواتین اور 22 بچے شامل ہیں

بلوچستان میں مون سون بارشوں سے کتنے افراد موت کے منہ میں گئے، کتنے افراد زخمی ہوئے؟ کتنا نقصان ہوا؟ پی ڈی ایم کی رپورٹ میں چونکا کر رکھ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں مون سون بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں 62 اموات ہوئیں اور 48 افراد زخمی ہوئے جب کہ مرنے والوں میں 17 مرد، 23 خواتین اور 22 بچے شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں بارشوں کے دوران 218 مکانات تباہ ہوئے اور 472 کو جزوی نقصان پہنچا جب کہ اب تک 6 پل اور 2 ڈیمز کو بھی نقصان پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے 436 مویشی ہلاک اورفصلوں کو نقصان پہنچا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.