پاکستان

عمران خان کوپنجاب سےباہرپھینکنا ہوگا،مریم نوازکا بڑا اعلان

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازنےکہا ہےکہ عمران خان سےپنجاب کی ترقی ہضم نہیں ہوتی

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازنےکہا ہےکہ عمران خان سےپنجاب کی ترقی ہضم نہیں ہوتی۔ چنیوٹ موڑپرریلی سےخطاب میں مریم نوازنےکہا کہ آدھےلوگ عمران خان کوجھوٹا اورآدھےچورکہہ رہے ہیں،وہ چوراورجھوٹا بھی ہے۔ انہوں نےکہا کہ مشکل وقت گزرگیا ہے، اب روزخوشخبریاں آئیں گے،شہبازشریف عوام کوبہت بڑا ریلیف دینےجارہےہیں۔

ن لیگی نائب صدرنےمزید کہاکہ آج نوازشریف کی محبت میں پورا جھنگ باہرنکلا ہے ،17جولائی کو پنجاب دشمن عمران خان کوپنجاب سے اٹھاکرباہرپھینکنا ہے۔ اُن کا کہنا تھاکہ یہ فرح گوگی کو پھر پنجاب پرمسلط کرنے کی کوشش کررہا ہےجو ہم نہیں ہونےدیں گے،17جولائی کو کوئی گھرمیں نہیں بیٹھے گا، سب نکلیں گے ۔ مریم نوازنےیہ بھی کہا کہ ہم گلیاں ،سڑکیں بنوانےاورآلوپیازکی قیمتیں کم کرنےآئےہیں، وعدہ ہے جب تک یہاں ترقی نہیں آئے گی آرام سےنہیں بیٹھیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.