پاکستان

پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان معاہدہ طےپا گیا

آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط موصول ہوگی

پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف سطع کا معاہدہ طےپا گیا جس کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق معاہدے کا اعلان آج رات بھی ہو سکتا ہے، اعلان کے بعد آئی ایم ایف بورڈ میں منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی اگلی قسط موصول ہوگی، پاکستان کو آئی ایم ایف سے اگلی دو قسطیں ایک ساتھ ملنے کی توقع ہے۔

آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام ٹریک پر آنے سے عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سمیت دیگر ڈونر سے بھی رکی ہوئی فنانسنگ ملنا شروع ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم و توانائی مصدق ملک نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاملات ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں طے ہوجائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.