پاکستانصحت

پنجاب کے ضمنی انتخابات ، پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے دیرینہ کارکنوں کی بجائے ، منحرف اراکین کو الیکشن کیوں لڑوایا؟ ہوشر باء رپورٹ نے چونکا کر رکھ دیا

آ خر کیا وہ ان انتخابات میں اپنی کامیابی یقینی بنانے کے لیے منحرف اراکین پر انحصار کر کے اپنے نظریاتی کارکن کو راضی کر سکے گی

پنجاب کے ضمنی انتخابات ، پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے دیرینہ کارکنوں کی بجائے ، منحرف اراکین کو الیکشن کیوں لڑوایا؟ ہوشر باء رپورٹ نے چونکا کر رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اب اس وقت ضمنی انتخابات پر مزید بات کرنے سے قبل ن لیگ سے اس سوال کا جواب حاصل کرنا بھی ضروری ہے کہ آخر کیا وہ ان انتخابات میں اپنی کامیابی یقینی بنانے کے لیے منحرف اراکین پر انحصار کر کے اپنے نظریاتی کارکن کو راضی کر سکے گی۔ دوسری طرف جہاں مسلم لیگ ن عمران خان کے نشانے پر ہوتی ہے وہیں وہ اپنے ان منحرف اراکین کا تذکرہ بھی نہیں بھولتے اور عوام سے یہ اپیل کرتے نظر آتے ہیں کہ انھیں اس بار مزہ چکھائیں۔ اگرچہ مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز ضمنی انتخابات سے قبل ان حلقوں کا دورہ کر رہی ہیں اور وہاں جلسوں سے خطاب میں عمران خان کی کارکردگی پر سوالات بھی اٹھا رہی ہیں مگر یہ سوال اپنی جگہ پر ہے کہ کیا ان 20 اراکین کو ن لیگ کے نظریاتی کارکن دل سے تسلیم کر لیں گے۔ مسلم لیگ نون کے رہنما عطا اللہ تارڑ سے جب اس پر تبصرہ کرنے کے لیے کہا گیا تو انھوں نے اپنی جماعت کا مقف دینے کے لیے کچھ وقت مانگا مگر پھر کوئی جواب نہیں دیا۔

دوسری جانب عظمی بخاری نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ درست ہے کہ ہم نے ان لوگوں کو ٹکٹ دیا ہے جنھوں نے عمران خان کو گھر بھیجنے کے لیے ہمارا ساتھ دیا۔ ان کے مطابق پنجاب میں یہ ہمارا مینڈیٹ تھا جو عمران خان کو چرا کر دے دیا گیا تھا۔ عظمی بخاری کے مطابق ان 20 میں سے دن اراکین تو آزادانہ طور پر منتخب ہوئے تھے اور ان کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں تھا لیکن 25 جولائی سنہ 2018 کو ہماری نو سیٹیں عمران خان سے زیادہ تھیں لیکن آزاد امیدواروں کو پریشرائز کر کے ہماری حکومت بننے نہیں دی گی۔ ان کے مطابق اب ان اراکین نے تلافی کے طور پر اپنی سیٹوں کی قربانی دی ہے اور ایک نئے پراسس میں گئے ہیں تو ایسے میں ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کا ساتھ دیں۔ ان کے مطابق انھوں نے اپنے دیرینہ کارکنوں اور گذشتہ امیدواروں کو اعتماد میں لیا ہے۔ چند حلقوں میں مسئلہ ہوا ہے، وہ آزادانہ طور پر کھڑے ہیں لیکن جو عوام ہے وہ مسلم لیگ ن کے شیر کے نشان کو ووٹ ملتی ہے۔ ان کے مطابق وہ پرامید ہیں کہ اس بار بھی عوام کا اعتماد شیر کے ساتھ ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.