پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمرانی وائرس کا شکار ”بائولے” اگر اب آپ پر غرائیں تو ان کی ویڈیو بنا کر ؟ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے ”یوتھیوں” کو سب سیکھانے کا جھنڈا اٹھا لیا

اگر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے بدسلوکی کی جاتی ہے تو ان کی ویڈیو بنا کر ایف آئی اے کو ٹیگ کریں تاکہ ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے

عمرانی وائرس کا شکار ”بائولے” اگر اب آپ پر غرائیں تو ان کی ویڈیو بنا کر ؟ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے ”یوتھیوں” کو سب سیکھانے کا جھنڈا اٹھا لیا ۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایک نام نہاد سیاسی جماعت اور پاگل پن کے شکار اس کے لیڈر کی طرف سے سیاسی نفرت، بغض، فتنہ اور فساد پر مبنی مہم جوئی اور اس کے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات کی خاطر میں تمام پاکستانی شہریوں بالخصوص پاکستان مسلم لیگ (ن)کے احباب سے مخاطب ہوں۔ دوران سفر، بازار یا کسی بھی جگہ اگر آپ کا سامنا "عمرانی بالوں” سے ہوجائے اور وہ آپ پر غرانا یا کاٹنا شروع کر دیں تو آپ قانون کو ہاتھ میں لینے یا ان سے الجھنے کی بجائے اپنے موبائل فون سے ان کی ویڈیو بنائیں،عمرانی بالا ایک ہو ایک سے زائد، سب کی قابل شناخت ویڈیو بنائیں اور اسے ڈائریکٹر سائبر کرائم، ایف آئی اے کو ارسال کر دیں، واٹس ایپ کے ذریعے بھیج دیں یا سوشل میڈیاکے ذریعے ایف آئی اے کو ٹیگ کر دیں۔” انہوں نے کہا کہ ویڈیو بھیجے جانے کی صورت میں "بھرپور کارروائی، اندراج مقدمہ، گرفتاری حتی کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی Blockage عمل میں لائی جائیگی تاکہ شہریوں کے آئین پاکستان کے آرٹیکل 15 میں دئیے گئے Freedom of Movement کے حق کاتحفظ یقینی بنایا جاسکے۔اگر عمرانی بالے پھر بھی اس دوران آپ سے ہاتھا پائی پر اتر آئیں تو اپنے دفاع کے قانونی حق کا استعمال کریں۔”

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.