پاکستان
بجلی کے بحران میں کمی آگئی
این ٹی ڈی سی ذرائع کےمطابق موسم بہتر ہونے اور پیداوار بڑھنے سے بجلی کے بحران میں بہتری آئی
ملک میں موسم بہترہونےسےبجلی کےبحران میں کمی آگئی۔ این ٹی ڈی سی ذرائع کےمطابق موسم بہترہونےاورپیداواربڑھنےسےبجلی کے بحران میں بہتری آئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ بجلی کی طلب کم ہوکر 27500 میگاواٹ پرآگئی ہےاوراس وقت بجلی کی پیداوار 24 ہزار میگاواٹ ہےجب کہ شارٹ فال 3 ہزارمیگاواٹ ہے۔ ذرائع کےمطابق چھوٹےبڑے شہروں میں نارمل فیڈرزپرلوڈشیڈنگ نہیں ہےاورصرف ہائی لاسزفیڈرزپرلوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ ترجمان لیسکوکےمطابق لیسکوریجن میں بجلی کی طلب اورپیدوار4400 میگاواٹ ہےاورفی الحال لیسکوریجن میں لوڈشیڈنگ کی ضرورت نہیں۔