پاکستان

اینٹی کرپشن میں طلبی;لاہورہائی کورٹ میں چیلنج

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے اینٹی کرپشن میں طلبی کا نوٹس لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے اینٹی کرپشن میں طلبی کا نوٹس لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ درخواست میں چیف سیکریٹری پنجاب، سیکریٹری داخلہ اور ڈی جی اینٹی کرپشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ زمین کی فروخت کا معاہدہ کسی بھی طرح غیر قانونی نہیں تھا۔ شیخ رشید کا مؤقف ہے کہ اینٹی کرپشن نے غیر قانونی طور پر انکوائری شروع کی۔

عدالت سے شیخ رشید کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ اینٹی کرپشن میں 15جولائی کی طلبی کا نوٹس غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے۔ واضح رہے کہ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق اسلام آباد کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کی فروخت کی گئی زمین کی سرکاری فیس کی ادائیگی میں خورد برد کی گئی۔ اینٹی کرپشن پنجاب کے حکام نے شیخ رشید کو زمین کی فروخت کے ریکارڈ کے ساتھ اینٹی کرپشن ہیڈ آفس لاہور میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.