پاکستان

عوام کوبتائیں کہ کیا سازش؟قمرزمان کائرہ کا عمران خان سےمطالبہ

قمرزمان کائرہ نےکہا کہ ہم نےان کی حکومت ہٹانےکےلیےقانونی طریقہ اختیارکیا تھا

وزیرِاعظم شہبازشریف کےمشیر،پیپلزپارٹی کےسینئررہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا ہےکہ خان صاحب عوام کوبتائیں کہ کیا سازش ہونےجا رہی ہے؟ قمرزمان کائرہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان سےگزارش ہےکہ اپنے طریقہ کارپرنظرڈالیں،خان صاحب کہہ رہےہیں کہ اب ضمنی انتخابات میں دھاندلی ہوگی،خان صاحب کوچاہیےکہ کوئی اطلاع ہوتووہ ہمیں دیں۔ انہوں نےکہا ہےکہ ہمارا توکوئی وزیرِاعلیٰ مہم نہیں چلا رہا، حکومتِ وقت کے خلاف ایک الزام لگتا ہےاوراسےبارباردہرایا جاتا ہے۔

قمرزمان کائرہ نےکہا کہ ہم نےان کی حکومت ہٹانےکےلیےقانونی طریقہ اختیارکیا تھا، وہ بھی کریں، تمام وعدوں سےیوٹرن لیا، نہ نوکریاں ملیں نہ گھربنے،پاکستان اس وقت کسی تصادم کو افورڈ نہیں کرسکتا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ ہم کبھی بھی اداروں کے خلاف ایسا رویہ اختیار نہیں کرتے۔ قمرزمان کائرہ نےیہ بھی کہا کہ ان کےسازشی بیانیے پرعدالتِ عظمیٰ کی جانب سےدیےگئےتفصیلی فیصلے پرکہنا تھا کہ عدالت نے کہا ہے کہ یہ سازش کو ثابت کرنے میں ناکام رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.