پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کسی مداخلت کے ثبوت تو سامنے لائے جائیں؟ اگر یہ سچ ہے تو عمران خان بتائیں 2018ء کے انتخابات کا ”مسٹر X ”کون تھا؟ وزیر داخلہ نے للکار دیا

ہمارا یہ محض دعوی نہیں پختہ یقین ہے کہ ہم ضمنی الیکشن ضرور جیتیں گے، مسٹر X یا Y کی مداخلت کے کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائیں

کسی مداخلت کے ثبوت تو سامنے لائے جائیں؟ اگر یہ سچ ہے تو عمران خان بتائیں 2018ء کے انتخابات کا ”مسٹر X ”کون تھا؟ وزیر داخلہ نے للکار دیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ راناثنا اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ گذشتہ انتخابات میں کس نے مسلم لیگ ن کے لوگ توڑے اور وفاداریاں بدلوائی گئیں؟ اور کس کے کہنے پر اپنی پارٹی ٹکٹس تقسیم کیے۔ حال ہی میں عمران خان کے کی جانب سے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی تیاری سے متعلق لگائے گئے الزاما کا جواب دیتے ہوئے راناثنا اللہ نے کہا کہ ہمارا یہ محض دعوی نہیں پختہ یقین ہے کہ ہم ضمنی الیکشن ضرور جیتیں گے، مسٹر X یا Y کی مداخلت کے کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر عمران سچا ہے تو بتائے 2018 کا مسٹر X کیا کرتا تھا؟ کیسے مسلم لیگ ن کے لوگ توڑے اور وفاداریاں بدلوائی گئیں؟ اور کس کے کہنے پر اپنی پارٹی ٹکٹس تقسیم کیے؟۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کوئی ادارہ مداخلت نہیں کر رہا، الزام لگانا عمران خان کی عادت ہے، وہ پہلے یہ بتائیں کہ 2018 میں مسٹر ایکس کیا کر رہا تھا۔ راناثنا اللہ نے کہا کہ آزاد نقل و حرکت اور عزت ہر شہری کا نقابل تنسیخ حق ہے جو کسی پر بلاوجہ چلائے گا وہ شرارت کا مرتکب ہو گا اور اس کے خلاف ایکشن لیں گے۔راناثنا اللہ نے یہ بھی دعوی کیا کہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ 20 میں سے 16 نستیں جیت لے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.