پاکستانفیچرڈ پوسٹ

آئی ایم ایف پاکستان کو کتنی رقم فراہم کرنے جا رہا ہے؟ اور یہ رقم کہاں کہاں خرچ کی جائے گی؟ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تمام تفصیلات واضح کر دی

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے کرنے کے لیے کاوشوں پر وزیراعظم، ساتھی وزرا، سیکرٹریز اور فنانس ڈویژن کا شکریہ ادا کرتا ہوں

آئی ایم ایف پاکستان کو کتنی رقم فراہم کرنے جا رہا ہے؟ اور یہ رقم کہاں کہاں خرچ کی جائے گی؟ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے تمام تفصیلات واضح کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کیساتھ ساتویں اور آٹھویں جائزے کے معاملات طے پا گئے ہیں ،معاہدے کے تحت ایک ارب 17 کروڑ ڈالر پاکستان کو فراہم کیے جائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ طے کرنے کے لیے کاوشوں پر وزیراعظم، ساتھی وزرا، سیکرٹریز اور فنانس ڈویژن کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی ایم ایف کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا پاکستان کے ساتھ ساتویں اور آٹھویں جائزے کے معاملات طے پا گئے ہیں تاہم آئی ایم ایف بورڈ معاہدے کی حتمی منظوری دے گا،اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کو طلب و رسد پر مبنی ایکسچینج ریٹ کا تسلسل برقرار رکھنا ہو گا، اس کے ساتھ مستعد مانیٹری پالیسی اور سرکاری اداروں کی کارکردگی بہتر بنانا ہو گی۔ آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایکسپورٹ ری فنانس سکیمیں شرح سود سے منسلک رہیں گی، کرپشن کنٹرول کرنے کے لیے پاکستان میں الیکٹرانک طور پر اثاثے ظاہر کرنے پر کام ہو رہا ہے، حکومت پاکستان نیب سمیت اینٹی کرپشن اداروں کی اثر انگیزی بہتر کرنے کے لیے کام کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.