پاکستانفیچرڈ پوسٹ

عمران خان کے سابق مشیر احتساب داخلہ شہزاد اکبر اپنے اتحادیوں کے خلاف کیا کیا گل کھلاتے رہے ہیں؟ تفصیل سامنے آنے پر نیا پینڈورا باکس کھل گیا

شیخ رشید کیخلاف ہاؤسنگ سوسائٹی، سرکاری فیسوں میں گھپلوں کے الزامات میں اینٹی کرپشن پنجاب کی تحقیقات جاری ہیں

عمران خان کے سابق مشیر احتساب داخلہ شہزاد اکبر اپنے اتحادیوں کے خلاف کیا کیا گل کھلاتے رہے ہیں؟ تفصیل سامنے آنے پر نیا پینڈورا باکس کھل گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق حکومت کے مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر اپنے ہی اتحادیوں کے کیس نیب میں منتقل کرنے کے لیے سرگرم رہے۔ شیخ رشید کیخلاف ہاؤسنگ سوسائٹی، سرکاری فیسوں میں گھپلوں کے الزامات میں اینٹی کرپشن پنجاب کی تحقیقات جاری ہیں۔ سابق دور حکومت میں رنگ روڈ و نیو اسلام آباد ائیرپورٹ کے اردگرد ہاؤسنگ سوسائٹیز و مقتدر شخصیات کے خلاف تحقیقات التوا کا شکار رہیں ۔ شہزاد اکبر کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ مبینہ طور پر اپنے ہی اتحادیوں سے ہاتھ کرنے میں سرگرم رہے۔ انہوں نے اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے میں رنگ روڈ کے گرد 16 ہاؤسنگ سوسائٹیز کے کیسز نیب کو منتقل کرنے پر زور دیا۔

اس حوالے سے سابق مشیراحتساب کی جانب سے جاری کرایاگیامراسلہ سامنے آگیا جس میں چیئرمین نیب، نیب پراسیکیوٹر جنرل، ڈی جی ایف آئی اے و ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سے کہا گیا کہ تمام رسمی کارروائی مکمل کرکے کیسز کو ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن پنجاب سے نیب میں ٹرانسفر کیا جائے۔ 16 ہاوسنگ سوسائٹیز کیسز میں شیخ رشید کی فروخت کی گئی دی لائف ریذیڈینشیا ہاؤسنگ سوسائٹی بھی شامل ہے ۔ حکومت تبدیل ہونے کے بعد بھی سابقہ اسٹیٹس کے تحت ہی اینٹی کرپشن پنجاب نے انکوائری شروع کررکھی ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.