پاکستانفیچرڈ پوسٹ

نواز شریف کو اس طرح کا این آر او دیا جائے کہ وہ وطن واپس بھی آ جائیں اور مقدمات؟ ن لیگی رہنماء کے بیان کے بعد قومی سیاست میں طوفان برپا ہوگیا

افسوس کا مقام ہے کہ ملک میں حکومت ہونے کے باوجود وہ گردن تک مقدمات میں دھنسے ہوئے ہیں اور وطن واپسی پر انہیں ممکنہ طور پر قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

نواز شریف کو اس طرح کا این آر او دیا جائے کہ وہ وطن واپس بھی آ جائیں اور مقدمات؟ ن لیگی رہنماء کے بیان کے بعد قومی سیاست میں طوفان برپا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق جاوید لطیف نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اب تک اپنے قائد کو وطن واپس لانے میں ناکام رہی ہے۔ ان کی واپسی میں کئی قانونی رکاوٹیں موجود ہیں اور ان رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے این آر او کی طرز کے کسی حل کی ضرورت ہے۔ جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف جلد از جلد وطن واپس آنا چاہتے ہیں لیکن افسوس کا مقام ہے کہ ملک میں اپنی پارٹی کی حکومت ہونے کے باوجود وہ گردن تک مقدمات میں دھنسے ہوئے ہیں اور وطن واپس آنے پر انہیں ممکنہ طور پر قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جاوید لطیف نے کہا کہ اتحادی حکومت کو یہ معاملہ اجتماعی طور پر اٹھانا چاہیے کیونکہ یہ صرف مسلم لیگ ن کا مسئلہ نہیں ہے۔ اتحادی جماعتوں کو2007کی طرح ایسی قانون سازی کرنی چاہیے جس کے ذریعے نواز شریف کے خلاف درج جعلی مقدمات ختم ہو جائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.