پاکستان

شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی کر دی

پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کررہے ہیں جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کررہے ہیں

وزیراعظم شہباز شریف قوم سے خطاب میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی کا اعلان کر دیا جس کے بعد شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق قوم سے براہ راست خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گری ہیں، آج ہمیں قیمتوں کو کم کرنے کا موقع ملا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کررہے ہیں جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 40 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کررہے ہیں، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.