پاکستان

عدالت عظمیٰ نے عمران خان کا بیانیہ اُڑا کر رکھ دیا

مریم نوازنےکہا ہےکہ عمران خان وہ واحد بدقسمت سیاستدان ہےجس کوسپریم کورٹ نےآئین شکن اورجھوٹا قرار دیا

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازنےکہا ہےکہ عمران خان وہ واحد بدقسمت سیاستدان ہےجس کوسپریم کورٹ نےآئین شکن اورجھوٹا قرار دیا اور اُسکی کی جھوٹی سیاست کو اڑا کر رکھ دیا۔ راولپنڈی کےعلاقے کلرسیداں میں حلقہ پی پی 7 میں جلسےسے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے آغاز پر مقامی زبان میں ووٹرز سے شیر ووٹ کو دینے کا وعدہ لیا اور کہا کہ ہمارے امیدوارراجہ صغیرکون لیگ میں شمولیت سے روکنے کے لیے 18 کروڑ روپے دینے کی کوشش کی گی، راجہ صغیر یہاں کےووٹرزکوگھروں تک جانتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل فیصلے دل پر پتھر رکھ کر کیے، عمران خان کی معاشی بارودی سرنگوں کو ن لیگ نے ہاتھ سے ہٹایا ہے، مشکل دور ختم ہوگے آنے والے دن اچھی سے اچھی خبریں آئیں گی، آج شام شہباز شریف ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ فتنہ خان کہتا تھا کہ تیل کی قیمتوں کو کم کرو، تم چار سال قیمتیں بڑھاتے رہے، اب عوام کی ذمہ داری ہمارے اوپر ہے تم فکر چھوڑ دو۔ مریم نواز نے کہا کہ وہ جو کہتے تھے کہ آلو پیاز کے ریٹ پتا کرنے نہیں آئے وہ آج کل دھینے اور پودینے کے ریٹ پتا کر کے جلسے میں آتے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ کل سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ آیا، سپریم کورٹ کے فیصلے نے فتنہ خان کی جھوٹی سیاست کو اڑا کر رکھ دیا، سپریم کورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ فتنہ خان جھوٹا اور آئین شکن ہے، مبارک ہو عمران خان تم نے آمروں کو بھی شکست دے دی۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کے آئین کو توڑنے والے پر آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، ان کے خلاف غداری کے مقدمے بننے چاہیے اور ایسی سزائیں دی جانی چاہیں کہ آئندہ پاکستان کی جانب کوئی میلی آنکھ سے نہ دیکھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے سازش کے بیانیے کو اڑا کر رکھ دیا اور لکھا کہ سازش کا کوئی ثبوت نہں ملا، سپریم کورٹ کو کہتی ہوں اس کے پاس ثبوت ہوتا تو دیتا، کل کے فیصلے نے جھوٹے صادق اور امین کی دھجیاں اڑا کر رکھ  دیں، حکومت سے مطالبہ کرتی ہوں کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر بات ختم نہیں ہونی چاہیے بلکہ ان کے خلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی ہونے چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.