پاکستانفیچرڈ پوسٹ

سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشری بی بی اور سوشل میڈیا ہیڈارسلان خالد کی مبینہ آڈیو لیک کا معاملہ، درخواست ہائیکورٹ میں جمع، آگے کیا ہونیوالا ہے؟ بڑی خبر آگئی

بشری بی بی اور ارسلان خالد کو عدالت میں بلا کر آڈیو سے متعلق پوچھا جائے اور درست ثابت ہونے پر دونوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے

سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشری بی بی اور سوشل میڈیا ہیڈارسلان خالد کی مبینہ آڈیو لیک کا معاملہ، درخواست ہائیکورٹ میں جمع، آگے کیا ہونیوالا ہے؟ بڑی خبر آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اور پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ہیڈارسلان خالد کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی گئی۔ وکیل محمد آصف گجر کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں وزارت داخلہ، وزارت اطلاعات، چیئرمین پیمرا، پی آئی ڈی، ایف آئی اے، انٹیلی جنس بیورو اور اسٹیٹ بینک کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ آڈیو لیک کی فارنزک تحقیقات کرے۔

درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سابق خاتون اول بشری بی بی اور ارسلان خالد کو عدالت میں بلا کر آڈیو سے متعلق پوچھا جائے اور درست ثابت ہونے کی صورت میں دونوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آڈیو لیک کرنے سے افراد کی نجی زندگی میں مداخلت کی گئی۔ اس سے پاکستان کی کلچرل، سوشل اور بین الاقوامی ساخت متاثر ہوئی، لہٰذا آڈیو لیک کرنے والوں کے خلاف بھی قانون کی مطابق کارروائی کی جائے۔ عدالت عالیہ میں دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے کوئی قانون موجود نہیں۔ سوشل میڈیا پر مواد سے پاکستان کی اندرونی اور بیرونی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔وزارت داخلہ، وزارت اطلاعات اور پی آئی ڈی سوشل میڈیا رجسٹریشن کے حوالے سے اقدامات کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.