پاکستان

پاکستان، کورونا سے مزید 10 اموات،کیسزبھی بڑھنے لگے

پاکستان میں کورونا وائرس کی چھٹی لہرکےپیشِ نظرکیسزمیں مسلسل اضافہ جاری ہے

پاکستان، کورونا سے مزید 10 اموات،کیسزبھی بڑھنے لگے،کھوج نیوزرپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کی چھٹی لہرکےپیشِ نظرکیسزمیں مسلسل اضافہ جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کےدوران اس عالمی وباء سےمزید 10  افراد جان سےہاتھ دھوبیٹھےہیں۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22451 ٹیسٹ کیےگئےجن میں سے 737 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ کورونا وائرس کی مثبت شرح 3.28 فیصد رہی۔

این آئی ایچ کےمطابق کورونا وائرس میں مبتلا 189 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ روز 779 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی اوراس موذی وباء نےزیرِعلاج 2 مریضوں کی جان لےلی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.