پاکستان

پی آئی اے اور ریلوے کے کرایوں میں کمی کا اعلان

وزیرریلوے اورہوا بازی خواجہ سعد رفیق نےریلوے کی اکنامی کلاس اورپی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کےکرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا

وفاقی وزیرریلوے اورہوا بازی خواجہ سعد رفیق نےریلوے کی اکنامی کلاس اورپی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کےکرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان ریلویز کی اکانومی کلاس اور پی آٸ اے کی اندرون ملک  پروازوں کی دونوں کلاسز پر کرایوں میں 10 فی صد رعایت دی جائے گی۔ کرایوں میں کمی کا اطلاق آج رات بارہ بجے کے بعد سے ہوگا۔

سعد رفیق نے مزید کہا کہ کرایوں میں کمی کا اطلاق 17 جولائی سے اگلے 30 روز کے لئے ہوگا۔کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن کل جاری کیا جائے گا۔ پاکستان ریلوے میں 94 فیصد جبکہ پی آئی اے میں 90 فیصد سے زائد مسافر اکانومی کلاس  میں سفر کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.