پاکستان

فاصلے بڑھے تو نقصان؟عمران خان فوج کوسمجھانے پراُتر آئے

پی ٹی آئی کےچیئرمین اورسابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ عوام اور فوج میں فاصلےبڑھتےرہےتوسب کا نقصان ہوگا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام اور فوج میں فاصلے بڑھتے رہے تو سب کا نقصان ہوگا۔ کبھی فوج کو کمزور ہوتا نہیں دیکھ سکتا، طاقتور فوج اس ملک کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک میں مارشل لاء وغیرہ کا وقت گزر چکا ہے، ملک بچانے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ جمہوری رویے اپنانے ہوں گے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ سپریم کورٹ سائفر کی انکوائری کروانے کی بجائے دھمکی دے کہ عمران پر آرٹیکل 6 لگے، اس طرح تو معاملات ٹھیک نہیں ہوں گے۔

عمران خان نے کہا کہ امریکی سازش کے نتیجے میں ملک میں غیر فطری حکومت آگئی ہے، اس حکومت کو اسٹیبلشمنٹ کی حمایت ملکی مفاد میں نہیں ہے۔ بند کمروں میں پلان اے بنتا ہے اور پھر بند کمروں میں پلان بی بنتا ہے، ان کے بھی فون ٹیپ کیے جارہے ہیں۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جن پر اربوں روپے کے کیسز ہیں ان کو وزیراعظم اور وزیراعلیٰ مان لیا گیا۔

 عمران خان نے کہا کہ انہوں نے لاپتہ افراد کے مسئلے پر آرمی چیف جنرل باجوہ سے کئی مرتبہ بات کی، عسکری قیادت کا موقف تھا کہ عدالتوں میں کیسز ثابت کرنا مشکل ہوتا ہے، کیسز ثابت نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گرد چھوٹ جاتے ہیں اور پھر کارروائیاں کرتے ہیں۔

 تقریر کے شروع میں عمران خان نے کہا کہ آج سوشل میڈیا آزاد ہے، لوگوں میں تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ ہونا چاہیے۔ تقریر ختم کرتے ہوئے بولے سوشل میڈیا پر بہت گند آرہی ہے۔ اسے کنٹرول کرنا ہوگا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.