پاکستانفیچرڈ پوسٹ

بدترین معاشی صورتحال، دوست ممالک پاکستان پر مہربانی کیلئے تیار، کتنے ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہونے والی ہے؟ عوام کو چونکا دینے والی خبر سامنے آگئی

دوست ملک سے 1.2 ارب ڈالرز کا تیل ڈیفر پیمنٹ پر، 1.5 ارب ڈالرز کی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرے گا

بدترین معاشی صورتحال، دوست ممالک پاکستان پر مہربانی کیلئے تیار، کتنے ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہونے والی ہے؟ عوام کو چونکا دینے والی خبر سامنے آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنماء و وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے مشکل معاشی صورت حال سے نکلنے کا ریسکیو پروگرام بتاتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کم ہوگی اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دوست ملک سے 1.2 ارب ڈالرز کا تیل ڈیفر پیمنٹ پر مل جائیگا، ایک دوست ملک 1.5 ارب ڈالرز کی اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرے گا، ایک دوست ملک ڈیپازٹ دیگا اور ایک گیس پر ڈیفر پیمنٹ دے گا ۔

وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ ساڑھے تین ارب ڈالرز ایشیائی ترقیاتی بینک اور ڈھائی ارب ڈالرز ورلڈ بینک سے ملیں گے، ایشین انفرااسٹرکچر بینک اور اسلامی ترقیاتی بینک سے بھی فنڈنگ بڑھ جائیگی ۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اس سے مہنگائی کم ہوگی اور زرمبادلہ کے ذخائربڑھیں گے، آئی ایم ایف معاہدیکے بعد ڈالرز کے مقابلے میں روپے پر دبا کم ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا نے فروری میں پیٹرول پر نقصان کیا اور ہم نے بھی، ہم نے 120 روپے ڈیزل کی قیمت بڑھائی، اب 40 روپیکم بھی کی، نواز شریف پیٹرول قیمت بڑھانے پر خوش نہیں تھے، میں نے وزیر اعظم کے بیٹوں کی فیکٹری پر 10 فیصد سپر ٹیکس لگایا، ہم ٹیکس زیادہ جمع کرکے دکھائیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.