پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پنجاب میں ضمنی انتخابات، کیا حمزہ شہباز کی شکست وزیراعظم میاں شہباز شریف کو لے ڈوبے گی؟ قومی سیاست میں تہلکہ مچا دینے والا دعویٰ منظر عام پر آگیا

عمران خان کا بیانیہ قبول کرنے والے بہت لوگ ہیں'عمران خان درست ہیں یا غلط لیکن ان کا وفادار ووٹر ان کا بیانیہ درست مانتا ہے

پنجاب میں ضمنی انتخابات، کیا حمزہ شہباز کی شکست وزیراعظم میاں شہباز شریف کو لے ڈوبے گی؟ قومی سیاست میں تہلکہ مچا دینے والا دعویٰ منظر عام پر آگیا ۔

تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار منیب فاروق نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ قبول کرنے والے بہت لوگ ہیں۔عمران خان درست ہیں یا غلط لیکن ان کا وفادار ووٹر ان کا بیانیہ درست مانتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے بھی پنجاب میں 90 فیصد ضمنی انتخابات جیتے ہیں۔مہنگائی نے ن لیگ کے ووٹرز کو تنگ کیا ہے۔کچھ لوگ مہنگائی کی وجہ سے کسی کو ووٹ دینے کے حق میں نہیں ہیں۔ پی پی 167 میں تحریک انصاف کی پوزیشن مضبوط نظر آ رہی ہے۔تمام حلقوں میں نئے ووٹرز کی تعداد بڑھی ہے جس کا فائدہ پی ٹی آئی کو ہو گا۔ن لیگ کو الیکشن جیتنے کے لیے اپنا ووٹر باہر نکالنا ہو گا جب کہ پی ٹی آئی کو الیکشن جیتنے کے لیے اپنے سپورٹرز کو ووٹرز میں تبدیل کرنا ہو گا۔جب کہ سینئر صحافی شاہزیب خانزادہ نے کہا کہ پنجاب میں جن 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں، ن لیگ نے ان پر اپنے دیرینہ کارکنوں کی جگہ ان لوگوں کو ٹکٹ دئیے ہیں جنہوں نے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر یا آزاد حیثیت میں ن لیگ کو ہرایا تھا۔ ن لیگ کے کارکنوں اور ووٹرز سپورٹرز میں اس حوالے سے ناراضی پائی جاتی ہے دیکھنا ہو گا اس وجہ سے اتوار کے دن ن لیگ کو کتنا نقصان پہنچتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.