پاکستانفیچرڈ پوسٹ

چیئرمین پی ٹی آئی کی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تیسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے کا اشارہ دیدیا، اب کس سے شادی کریںگی ؟ سب پتا چل گیا

میرے بھائی نے ایک بھانجے کو یہ دھمکی دیکر شادی پر راضی کیا کہ اگر وہ شادی نہیں کریں گے تو ان کی خالہ یعنی ریحام خان تیسری شادی کرلیں گی

چیئرمین پی ٹی آئی کی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تیسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے کا اشارہ دیدیا، اب کس سے شادی کریںگی ؟ سب پتا چل گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمر ان خان کی سابقہ اہلیہ لکھاری اور صحافی ریحام خان نے تیسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انہوں نے تیسری شادی کی تو ان کے ہونے والے شوہر کو سرپرائز ملے گا۔ریحام خان کی دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئی تھیں، انہوں نے پہلی شادی 1990 کے بعد کی تھی جو 2005 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ انہیں پہلی شادی سے تین جواں سالہ بچے بھی ہیں جو کہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔ریحام خان نے دوسری شادی جنوری 2015 میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے کی تھی مگر 10 ماہ میں ہی ان کے درمیان اکتوبر 2015 میں ہی طلاق ہوگئی۔عمران خان سے شادی اور طلاق کے بعد ہی ریحام خان کو عالمی سطح پر شہرت ملی، اس سے قبل وہ صحافت سے منسلک رہی تھیں جب کہ وہ فلم پروڈکشن میں بھی قسمت آزمائی کر چکی ہیں۔ دوسری طلاق کے7 سال بعد اب انہوں نے تیسری شادی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گھر میں بھی ان کی تیسری شادی سے متعلق باتیں ہوتی رہتی ہیں۔ ریحام خان نے بتایا کہ ان کی ایک رشتے دار خاتون نجومی نے ان کا ہاتھ دیکھنے کے بعد انہیں بتایا کہ ان کے ہاتھ میں تیسری شادی کی لکیر ہے۔ انہوں نے اپنی تیسری شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے گھر میں ہونے والی بات چیت کا ذکر بھی کیا اور بتایا کہ ان کے بھائی نے ان کے ایک بھانجے کو یہ دھمکی دے کر شادی پر راضی کیا کہ اگر وہ شادی نہیں کریں گے تو ان کی خالہ یعنی ریحام خان تیسری شادی کرلیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے بھائی مذہبی خیال کے ہیں اور انہوں نے ان کی تیسری شادی کی دھمکی دے کر بھانجے کو شادی پر راضی کیا۔اسی دوران انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی تیسری شادی ہوگئی تو ان کے تیسرے شوہر کو سرپرائز ملے گا۔ریحام خان نے پروگرام میں تیسری شادی کے ذکر پر مسکراتے ہوئے گفتگو کی اور بتایا کہ انہوں نے پہلی دونوں شادیوں پر مہندی نہیں لگائی تھی، کیوں کہ انہیں مہندی لگانے اور چوڑیاں پہننے کا شوق نہیں۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ لیکن اب وہ اپنی ایک بیٹی کی ضد پر کبھی کبھار ہاتھوں پر مہندی سجاتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کے اور بچوں کے درمیان صفائی کے معاملے پر لڑائی ہوتی رہتی ہے، کیوں کہ وہ بہت صفائی پسند ہیں جب کہ ان کے بچے صفائی کا خیال نہیں رکھتے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.