پاکستان
PTI کارکنوں نے ن لیگی کارکن کا سر پھاڑ دیا
پنجاب کے جاری ضمنی انتخابات کے دوران کئی حلقوں میں مختلف سیاسی کارکنوں کا جھگڑا ہوا ہے
پنجاب کے جاری ضمنی انتخابات کے دوران کئی حلقوں میں مختلف سیاسی کارکنوں کا جھگڑا ہوا ہے۔ پی پی 158 میں مسلم لیگ ن اور تحریکِ انصاف کے کارکنوں میں جھگڑا ہوا جس کے دوران تحریکِ انصاف کے کارکنوں نے ن لیگ کے کارکن کا سر پھاڑ دیا۔ پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے پر لڑائی شروع ہوئی۔ پی ٹی آئی کارکنوں کا کہنا تھا کہ ہمیں اندر جانے سے روکا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق پی پی 158 میں ن لیگ کے زخمی کارکن نے جمشید اقبال چیمہ پر تشدد کروانے کا الزام لگایا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ان کو گرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔