پاکستان

موسم کی خرابی; ٹرینیں تاخیر کا شکار

ملک بھرمیں طوفانی بارش اورموسم کی خرابی کے سبب کراچی سے روانہ ہونے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

ملک بھرمیں طوفانی بارش اورموسم کی خرابی کے سبب کراچی سے روانہ ہونے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔ ترجمان ریلوے کے مطابق پاکستان ایکسپریس دوپہر 1 بجے کے بجائے 3:30 پر روانہ ہوگی۔ اس کے علاوہ علامہ اقبال ایکسپریس دوپہر 2 بجے کے بجائے سہ پہر 3 بجے روانہ ہوگی۔

ترجمان پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں طوفانی بارشوں کے سبب متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکا رہیں۔ ترجمان نے کہا کہ اس بار سندھ اور بلوچستان میں شدید بارشیں ہوئی ہیں جس کا اثر ٹرینوں کے شیڈول پر پڑا ہے۔ ترجمان پاکستان ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ چند روز میں ٹرینوں کی اپنے مقررہ وقت پر آمد و رفت کا آغاز ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.