پاکستان

شرقپوری کو پیمنٹ دیدی؟شیخ رشید کی آڈیوکال لیک

گل زمان نامی شخص کی مبینہ آڈیو میں سنا جا سکتا ہےکہ شیخ رشید نےکہا کہ پھرکل شرقپوری کوبھی آپ نے پیمنٹ دے دی

پاکستان تحریک انصاف کےاتحادی اورعوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کی مبینہ آڈیولیک ہوگئی جس میں وہ گل زمان نامی شخص سے کہہ رہےہیں کہ پھرکل شرقپوری کوبھی آپ نےپیمنٹ دیدی ۔ کھوج نیوزکےمطابق شیخ رشید اورگل زمان نامی شخص کی مبینہ آڈیو میں سنا جا سکتا ہےکہ شیخ رشید نےکہا کہ پھرکل شرقپوری کوبھی آپ نے پیمنٹ دے دی ،جس پرگل زمان نامی شخص نےکہا کہ یہ ٹیلیفون ہےخدا کے بندے،صورتحال دیکھیں انشا اللہ بیڑہ پارہوگا۔

مبینہ آڈیومیں شیخ رشید کہتےہیں کہ میں نےآپ کی وجہ سےبیپردیاہےجس پرگل زمان کہتےہیں کہ آپ نےمیری وجہ سےبیپردیا ہے،اللہ پردہ رکھنےوالا ہے ۔ شیخ رشید کہتےہیں آپ ابھی تک نکلےنہیں،اتنا زبردست الیکشن ہے،زمان خان کہتےہیں کہ ابھی ٹھہرکرنکلیں گے،ٹیلی فونوں پرلگےہوئےہیں صبح سے،خبردیں گےآپ کو کچھ دیر بعد۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.