پاکستانفیچرڈ پوسٹ

ملزم کی فرح حبیب سےواٹس ایپ چیٹ ‘ الیکشن کمیشن نےبڑا قدم اٹھا لیا

ووٹرز شناختی کارڈ کے ہمراہ گرفتار ہونیوالے ملزم کی پی ٹی آئی رہنماء فرح حبیب سے واٹس ایپ چیٹ ' الیکشن کمیشن نے بڑا قدم اٹھا لیا

پی پی 168 سے ووٹرز شناختی کارڈ کے ہمراہ گرفتار ہونیوالے ملزم کی پی ٹی آئی رہنماء فرح حبیب سے واٹس ایپ چیٹ ‘ الیکشن کمیشن نے بڑا قدم اٹھا لیا ن الزامات میں کوئی سچائی نہیں، یہ مسلم لیگ (ن)کی جانب سے ڈرامہ کیا گیا، میں اس شخص کو جانتا ہی نہیں: فرح حبیب کا مؤقف پی پی 168 سے ووٹرز شناختی کارڈ کے ہمراہ گرفتار ہونیوالے ملزم کی پی ٹی آئی رہنماء فرح حبیب سے واٹس ایپ چیٹ ‘ الیکشن کمیشن نے بڑا قدم اٹھا لیا ۔ کھوج نیوز رپورٹ کے مطابق لاہور کے حلقہ پی پی 168 میں ووٹرز کے شناختی کارڈز کے ہمراہ گرفتار ہونے والے شخص کی پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب اور پی پی 168 کے امیدوار نواز اعوان سے مبینہ واٹس ایپ چیٹ سامنے آگئی۔

ووٹرز کے 200 شناختی کارڈز کے ہمراہ گرفتار ہونے والے ملزم خالد سندھو کے موبائل سے فرخ حبیب اور پی آٹی امیدوار نواز اعوان کو میسیج کیے گئے۔مبینہ واٹس ایپ چیٹ میں ملزم نے ووٹرز کے شناختی کارڈز کی تصاویر بھی پی ٹی آئی امیدوار نواز اعوان کو واٹس ایپ کیں۔خیال رہے کہ پولیس نیلاہور کے علاقے فیکٹری ایریا سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکن خالد سندھو کو گرفتار کرکے اس سے تقریبا 200 شناختی کارڈز برآمد کیے تھے۔پولیس کے مطابق ملزم خالد سندھو پی پی 168 میں شناختی کارڈز کے ذریعے ووٹ خریدنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا،

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)رہنما فرخ حبیب نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان الزامات میں کوئی سچائی نہیں، یہ مسلم لیگ (ن)کی جانب سے ڈرامہ کیا گیا، میں اس شخص کو جانتا ہی نہیں، مخالفین نے ان لوگوں کو پلانٹ کیا ہواہے، روزانہ سینکڑوں لوگوں سے بات ہوتی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے زیرحراست شخص کی فرخ حبیب کے ساتھ مبینہ بات چیت کا نوٹس لے لیا اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سے رپورٹ طلب کرلی۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ رپورٹ موصول ہونے کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.