پاکستان

فیکٹری میں ٹھپے,شاہ محمود قریشی کادعویٰ جھوٹا نکلا

سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ملتان کی فیکٹری میں ٹھپے لگائے جانے کا دعویٰ جھوٹا نکلا

پاکستان تحریک انصاف کےوائس چیئرمین اورسابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا ملتان کی فیکٹری میں ٹھپےلگائےجانےکا دعویٰ جھوٹا نکلا۔ ریٹرننگ افسرپی پی 217 سلیم اخترخان نےشاہ محمود قریشی کےدعویٰ پرفیکٹری کا دورہ کرکےدودھ کا دودھ اورپانی کا پانی کردیا۔ انہوں نےاستفسارکیا کہ بیلٹ پیپرہی نہیں ہیں توٹھپےلگانےکا کیا سوال ہے؟ شاہ محمود قریشی کےپاس ثبوت ہیں توفراہم کریں،غلط خبریں میڈیا پرنہ چلوائیں۔

اس کےبعد ریٹرننگ افسرنےشاہ محمودقریشی کوالیکشن کمیشن کی جانب سےضابطہ اخلاق کےآرٹیکل 56 کی خلاف ورزی پرنوٹس جاری کردیا۔ شاہ محمود قریشی کو 24 گھنٹےمیں جواب الیکشن کمیشن میں جمع کروانےکا حکم دیا ہے،اُن پرالزام ہےکہ وہ مختلف پولنگ اسٹیشنزکا دورہ کررہےہیں اورپولنگ اسٹیشن کی حدود میں پریس کانفرنس کرکےضابطہ اخلاق کےآرٹیکل 56 کی خلاف ورزی کےمرتکب ہوئےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.