پاکستان

دریائے سندھ میں کشتی الٹنے کا واقع، جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی

دریائے سندھ میں 50 سے زائد باراتیوں سے بھری کشتی سردار پور سے واپس آرہی تھی کہ ماچھکا کے مقام پر الٹ گئی تھی

ضلع رحیم یار خان کے قریب دریائے سندھ میں باراتیوں سے بھری کشتی الٹنے کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی جبکہ باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر صادق آبادکا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں 50 سے زائد باراتیوں سے بھری کشتی سردار پور سے واپس آرہی تھی کہ ماچھکا کے مقام پر الٹ گئی۔ اسسٹنٹ کمشنرکے مطابق کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 50 سے زائد افراد سوار تھے، واقعے میں جاں بحق افرادکی تعداد 20 ہوگئی ہے جب کہ خواتین اور بچوں سمیت 30 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنرکا کہنا ہے کہ لاپتا افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.